اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

افغانستان کو کلین سویپ، پاکستان دنیائے کرکٹ کا نیا حکمران بن گیا

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(لاہور نیوز) تین ایک روز میچز کی سیریز میں افغانستان کو وائٹ واش کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم ایک روزہ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آ گئی۔

 کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے افغانستان کی ٹیم کو جیت کیلئے مقررہ 50 اوورز میں 269 رنز کا ہدف دیا۔قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن شروع میں مشکلات کا شکار رہی، اوپنر بلے باز فخر زمان 27 جبکہ امام الحق 13 رنز پر گلبدین نائب کا شکار بنے۔

 کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے وکٹ پر جم کر بیٹنگ کی تاہم رنز کی رفتار انتہائی سست رہی، بابر اعظم 86 گیندوں پر 60 جبکہ محمد رضوان 79 گیندوں پر 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 قومی ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں آغا سلمان نے ناقابل شکست 38 بنائے، اس کے علاوہ محمد نواز نے 30، سعود شکیل نے 9 اور شاداب خان نے 3 رنز کی اننگز کھیلی۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور فرید احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور راشد خان ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

جوابی اننگز میں افغانستان کی ٹیم نے 269 رنز کے تعاقب کا آغاز انتہائی محتاط انداز سے کیا، افغان ٹیم کے رنز کی رفتار بھی انتہائی سست رہی جبکہ دوسری طرف سے یکے بعد دیگرے وکٹیں بھی گرتی رہیں۔

افغانستان کی پوری ٹیم 49ویں اوور میں 209 رنز پر ڈھیر ہوگئی، مجیب الرحمان 37 گیندوں پر 64 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔

افغانستان کے دیگر کھلاڑیوں میں سے شاہد اللہ کمال نے 37، ریاض حسن نے 34، فرید احمد ملک نے 17 جبکہ راشد خان نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستانی باؤلرز کی جانب سے شاداب خان نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور محمد نواز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آغا سلمان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے