26 Aug 2023
(لاہور نیوز) مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو ایشیا کپ کیلئے پاکستان کے 17 رکنی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق سعود شکیل کو طیب طاہر کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، طیب طاہر بطور ٹریولنگ ریزرو ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا، قبل ازیں سعود شکیل کو صرف افغانستان سے سیریز کیلئے ٹیم میں رکھا گیا تھا۔