اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ماضی میں کرکٹ پر پابندی لگنےسے کن حالات سے گزرنا پڑا؟عمر اکمل آپ بیتی سناکر رودیے

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر عمر اکمل ماضی میں کرکٹ پر پابندی کے دوران زندگی میں آنے والی مشکلات پر بات کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

ایک انٹرویو میں عمر اکمل سے میزبان نے جب ان کے کیرئیر کے تلخ ترین دنوں سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ 'میں یہاں کسی کا نام نہیں لوں گا، جو گزر گیا اس کو دہرایا نہیں جاتا ہے، اللہ لے کر بھی آزماتا ہے اور دے کر بھی آزماتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  جب میرے اوپر مشکل وقت آیا تو بہت سے لوگوں کا اصل چہرہ سامنے آیا، ایک وقت میں جو لوگ میری ایک کال پر فون اٹھاتے تھے انہوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا لیکن جو لوگ میرے ساتھ آج بھی کھڑے ہیں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عمر اکمل نے کرکٹ پر پابندی کے دوران ہونے والے چیلنجز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جو مشکل وقت میں نے گزارا ہے وہ کسی دشمن پر بھی نہ آئے، کرکٹ میں کم بیک کرنے کی کوشش کررہا ہوں، اللہ پر یقین ہے کہ اپنی محنت سے آگے بڑھوں گا اور پاکستان کے لیے ایک بار پھر کھیلوں گا'۔

انہوں نے کہا کہ 'مشکل وقت میں میرے بھائیوں اور چند دوستوں نے میرا ساتھ دیا، میرے حالات اتنے خراب ہوگئے تھے کہ اس وقت میرے پاس بیٹی کو برگر کھلانے کے پیسے نہیں تھے، یہاں تک کہ سکول کی فیس بھی جمع نہیں کرواسکتا تھا، بیٹی کو 8 ماہ تک سکول نہیں بھیج سکا، اس مشکل وقت میں میری اہلیہ نے مجھے مایوس نہیں ہونے دیا۔

عمراکمل نے بتایا کہ ’آج اللہ کا شکر ہے کہ گھر کے حالات بہتر ہوگئے ہیں، میں اپنی اہلیہ کا جتنا شکریہ ادا کروں اتنا کم ہے، میری اہلیہ عبدالقادر کی بیٹی ہیں جو منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوئی تھیں، انہوں نے مجھے کہا کہ چاہے جتنے بھی مشکل حالات ہوں وہ میرا ساتھ دیں گی اور اس کے لیے میں ان کا شکر گزار ہوں'۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے