(لاہور نیوز) سموگ، ماحولیاتی آلودگی اور توانائی کی بچت کے لیئے ضلعی انتظامیہ لاہور نے کمرشل مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری کر دیے۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کمرشل مارکیٹس بشمول ہول سیل، پرچون ہفتہ سے پیر رات 10 بجے تک کھلی رہ سکیں گی۔ کمرشل مارکیٹس اتوار کو دن 2 بجے سے رات 10 بجے تک کھل سکیں گی۔ ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس پیر تا جمعرات رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ تمام ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس کو جمعہ تا اتوار رات 12 بجے تک کھلنے کی اجازت ہو گی۔
ڈی سی لاہور کا کہنا ہے اشیائے خورونوش کی ہوم ڈلیوری کے اوقات کار رات 12 بجکر 30 منٹ تک کیے گئے ہیں۔ میڈیکل سٹورز، لیبارٹریز، پٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنز پابندی سے مستشنی ہوں گے۔ ملک شاپس، تنور اور پنکچر والی دکانیں بھی کھلی رہیں گی۔ تاجر برادری سے گزارش ہے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔