اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اس ملک کو چلانے کے لیے 80 بلین ڈالر کی برآمدات چاہئے، ڈاکٹر گوہر اعجاز

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا ہے اس ملک کو چلانے کے لیے 80 بلین ڈالر کی برآمدات چاہئے۔

نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن لاہور کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم 25 کروڑ کی آبادی ہیں اور سالانہ صرف 27 بلین ڈالر کی برآمدات کرتے ہیں۔ جب تک ملک کی برآمدات 80 بلین ڈالر نا ہو ہم صحیح راستے پر نہیں چل سکتے۔ پاکستان کے محض 13 فیصد بچے یونیورسٹی میں جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر تجارت نے مزید بتایا کہ میں نے صنعت کاروں سے کہا اب آپ کو صرف اپنے لیے کام نہیں کرنا، میں نے تاجروں سے کہا آپ کو میرے پاس آنے کی ضرورت نہیں میں آپ کے پاس آوں گا۔ میری ذمہ داری ہے کہ میں اپنے صنعت کاروں کو ساتھ لے کر چلوں۔ پاکستان کے تین مسائل ہیں، انرجی، انرجی اور انرجی۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ میں سیاست نہیں ہوں، میرا مینڈیٹ لوگوں کی خدمت کرنا ہے، میں نوے دن میں فریم ورک بنا کر دے دوں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے