اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انٹر ڈیپارٹمنٹ باکسنگ چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(ویب ڈیسک ) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹ باکسنگ چیمپئن شپ (کل) 27 اگست سے کراچی میں شروع ہو گی۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاذ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 9 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پی بی ایف ٹیم اور کراچی پورٹ ٹرسٹ شامل ہیں۔

ایونٹ میں مردوں کے تیرہ اور خواتین کی سات ویٹ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں ، مردوں کے ویٹ کیٹگریز میں منفی 48 کلوگرام، منفی 51 کلوگرام، 54 کلوگرام، 57 کلوگرام، 60 کلوگرام، 63.5 کلوگرام، 67 کلوگرام، 71 کلوگرام، 75 کلوگرام، 80 کلوگرام، 86 کلوگرام، 92 کلوگرام اور پلس 92 کلوگرام شامل ہیں۔

خواتین کے سات ویٹ کیٹگریز میں منفی 48 کلوگرام، 50 کلوگرام، 52 کلوگرام، 54 کلوگرام، 57 کلوگرام، 81 کلوگرام اور پلس 81 کلوگرام رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ایک اور خصوصیت رکھی گئی ہے کہ ایک باکسر دو ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لے سکتا ہے اور چیمپئن شپ 2 ستمبر تک جاری رہے گی۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے