اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ڈی جی نیب لاہور کی تیسری کھلی کچہری،ہاؤسنگ سیکٹر کے متاثرین کی شرکت

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(لاہور نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی اوپن ڈور پالیسی پرعملدرآمد جاری رکھتے ہوئے نیب لاہورکے ڈائریکٹر جنرل امجد مجید اولکھ کی نگرانی میں تیسری ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ہاؤسنگ سیکٹر کے سینکڑوں متاثرین نے داد رسی کیلئے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات سے ڈی جی نیب لاہور کو آگاہ کیا۔

 

ڈی جی نیب لاہور نے آج تیسری ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں دادرسی کیلئے آنے والے سائلین میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے متاثرین شامل تھے۔

کھلی کچہری میں موجود تمام سائلین کو ڈی جی نیب لاہور نے ازخود سنا اور ان کی شکایات پر موقع پر ہی کارروائی کے احکامات جاری کیے۔                                                                                                               

          کھلی کچہری میں ڈی جی نیب لاہور نے متاثرین کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ معزز عدلیہ کی جانب سے 6 ماہ کے عرصہ میں تمام متاثرین کو رقوم واپسی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جن پر نیب لاہور کی تفتیشی ٹیم عملدرآمد ممکن بنا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر نیب لاہور نے ملزمان کی ملکیتی بیش قیمت جائیدادیں فروخت کرکے خاطر خواہ رقم برآمد کروا لی ہے تاہم ملزمان سے عنقریب بڑی مالیت کی ریکوری مکمل کر لی جائے گی۔

ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ نیب لاہور ملزمان سے  44 کروڑ کی ریکوری ممکن بنا چکا ہے جس کی عنقریب تقسیم کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے جبکہ نیب لاہور مذکورہ کیس میں اس سے قبل 2 ارب سے زائد مالیت کی ریکوری کرکے مکمل رقم متاثرین کے حوالے کر چکا ہے۔                                                                                                                           

           ڈی جی نیب لاہور نے نیب ٹیم کو برق رفتاری سے ابتدائی اقدامات مکمل کرتے ہوئے کلیمز پر باقاعدہ پیش رفت کے احکامات جاری کئے۔  متاثرین کو مخاطب کرتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ سکیم کے نقشہ کی متعلقہ اداروں سے منظوری ہو چکی ہے تاہم تمام متاثرین جلد از جلد اپنے ذمہ قابلِ ادا بقایا جات ادا کرکے اپنے پلاٹوں کے مالکانہ حقوق سوسائٹی انتظامیہ سے حاصل کریں بصورت دیگر اپنے کلیمز کی بابت ادا شدہ رقوم انتظامیہ سے واپس وصول کریں اس ضمن میں سوسائٹی انتظامیہ کو نیب کی جانب سے ہدایات بھی جاری کی جا چکی ہیں۔                                        

کھلی کچہری میں متاثرین کو مخاطب کرتے ہوئے ڈی جی نیب لاہورنے کہا کہ نیب اپنے مینڈیٹ کے مطابق اقدامات سرانجام دینے کیلئے کوشاں ہے۔ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے متاثرین کی شکایات کو اپنی نگرانی میں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

ڈی جی نیب لاہور نے گذشتہ ماہ کی کھلی کچہری پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب لاہور نے متاثرہ شہری کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے دو جعلی نیب افسران کی گرفتاری پرعملدرآمد کیا ہے اور ملزمان سے دیگر متاثرین کے لاکھوں روپے بھی برآمد کروائے گئے ہیں جبکہ ملزمان کے نیٹ ورک کو توڑتے ہوئے مزید تحقیقات کیلئے انہیں پولیس کے حوالے کیا گیا۔                                                                                                  

          نیب لاہور چیئرمین نیب لیفٹینٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی ہدایات کے مطابق ہر ماہ کے آخری جمعہ کو باقاعدگی سے کھلی کچہری کا انعقاد کر رہا ہے جس میں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور امجد مجید اولکھ ازخود تمام شکایت کنندگان کے مسائل سنتے ہیں اور موقع پر ہی سائلین کی دادرسی کے لئے احکامات جاری کرتے ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے