اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

میٹرو بس اور اورنج ٹرین کو منافع بخش بنانے کا پلان کاغذوں تک محدود

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(لاہور نیوز) میٹرو بس اور اورنج ٹرین کو منافع بخش بنانے کا پلان کاغذوں تک محدود ہو گیا۔ ٹینڈرز موصول ہونے کے بعد اتھارٹی کی جانب سے کوئی پیشرفت سامنے نہ آ سکی۔

شہر میں ماس ٹرانزٹ سروس کے 10 سال مکمل ہو گئے۔ ماس ٹرانزٹ سروس تو بڑھ گئی لیکن اتھارٹی کی آمدن میں اضافہ نہ ہوا۔ 2013 ء سے 2023ء تک ماس ٹرانزٹ سسٹم کی آؤٹ سورسنگ انکم کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ میٹرو بس اور اورنج ٹرین کو منافع بخش بنانے کا پلان کاغذوں تک محدود ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی املاک کی آؤٹ سورسنگ کے منصوبے کو حتمی شکل نہ دے سکی۔ اورنج ٹرین کے ایلی ویٹیڈ ٹریک کے نیچے 770 پلرز کو اشتہاری مہم کے لیے ٹھیکے پر دیا جانا تھا۔ سٹیشنز اور ٹرین کے اندر بھی اشتہاری مہم کی اجازت دی جانی تھی۔ اورنج ٹرین کے سٹیشنز پر بینکوں کو اے ٹی ایم لگانے کے لئے بھی آؤٹ سورس کیا جانا تھا۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے فرموں سے ٹینڈر مانگے۔ ٹینڈرز موصول ہونے کے بعد بھی کوئی پیشرفت سامنے نہ آ سکی۔ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے اورنج ٹرین کی سبسڈی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی انتظامیہ کے مطابق اورنج ٹرین کی املاک کو آؤٹ سورس کرنے کا ماڈل تیار ہے۔ فنانشل ماڈل کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے