اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بابو صابو پراجیکٹ پر تعمیراتی کام میں مبینہ تاخیر ہونے لگی

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(لاہور نیوز) شہرِ لاہور کے میگا پراجیکٹ بابو صابو میں بڑی رکاوٹ آ گئی۔

پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کی ایکنک کمیٹی نے تاحال منظوری نہ دی۔ بابو صابو پراجیکٹ پر تعمیراتی کام میں مبینہ تاخیر ہونے لگی۔ منصوبے میں دیری سے لاگت میں بھی اضافہ ہونے لگا۔

پنجاب حکومت نے بابو صابو منصوبے کے لیے 8 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ پنجاب حکومت نے بابو صابو ، گلشن راوی اور بند روڈ پراجیکٹ مزید منظوری کے لئے ایکنک کو ارسال کر دیا۔ ایکنک کی منظوری کے بغیر منصوبے پر تعمیراتی کام شروع نہیں کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے ایک ماہ قبل شہر میں میگا پراجیکٹ کی منظوری دی۔ بابو صابو انٹر چینج سے رِنگ روڈ تک بند روڈ کی بحالی کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ بند روڈ پر گلشن راوی ٹی جنکشن کے مقام پر انڈر پاس بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے منصوبے کی ایڈمنسٹریٹر اپروول جاری کی۔

انڈر پاس منصوبے کے لیے کُل چار ارب 84 کروڑ 29 لاکھ 90 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ بند روڈ کی بحالی اور انڈر پاس پر سول کنسٹرکشن کی لاگت پر 3 ارب 87 کروڑ روپے خرچ ہونا تھے۔ پنجاب کابینہ نے تاحال دونوں منصوبوں کو بجٹ میں شامل ہی نہیں کیا۔ بند روڈ منصوبے کے لیے 10 کنال 5 مرلے اراضی ایکوائر کی جانی تھی، تاحال کیس محکمہ مال کو ہی نہ بھیجا گیا۔

دو کلومیٹر طویل کوریڈور پر 6 لین پر مشتمل سڑک تعمیر کی جانی تھی۔ منصوبے کی تعمیر سے روزانہ ایک لاکھ 38 ہزار 960 گاڑیوں کو فائدہ  ملنا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے