اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ذیابیطس میں گردوں کی خرابی کو اب 10 سال پہلے روکا جا سکے گا

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(ویب ڈیسک) گردوں میں قدرتی طور پر موجود چھوٹے میٹابولک مالیکیول ذیابیطس کے مریضوں میں گردوں کی خرابی کی 5 سے 10 سال پہلے نشاندہی کرسکتے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نئی تحقیق میں پایا گیا ہے کہ پیشاب میں پروٹین کے مقابلے میں دوسرے مالیکیولز ہیں جو گردوں کی ناکامی کی زیادہ درست پیش گوئی کرسکتے ہیں اور وہ بھی سالوں پہلے جس سے مکمل اور فعال علاج میں مدد مل سکتی ہے۔

سان انتونیو میں یونیورسٹی آف ٹیکساس ہیلتھ سائنس سینٹر کے محققین کی عالمی تحقیق جرنل آف کلینیکل انویسٹی گیشن میں شائع ہوئی جس میں پتا چلا کہ پیشاب میں گردوں سے آرہے میٹابولائٹ adenine کی سطح کی جانچ سے ذیابیطس کے مریضوں میں  گردوں کی ناکامی کا 5 سے 10 سال پہلے پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

اس تحقیق میں بایوپسی تکنیک کا استعمال کیا گیا جس میں محققین نے گردے کے ٹشوز میں موجود ایڈینائن اور دیگر چھوٹے مالیکیولز کے مقامات کا تعین کیا اور پایا کہ یہ مالیکیولز خلیات کو صحت مندی میں درست سمت اور مرض میں تبدیل شدہ سمت میں لے جانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

محققین کی ٹیم نے بتایا کہ تحقیق کے نتائج انتہائی اہم ہیں۔ گردوں کی خرابی کی درست نشاندہی کرنے کی ایڈینائن کی صلاحیت تمام 1200 شریک افراد میں یکساں تھی۔ مزید برآں پیشاب میں پروٹین یا البومین کا ٹیسٹ ذیابیطس کے مریضوں میں گردوں کی جانچ کیلئےغیر موثر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے