اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور کا دورہ، سہولتوں کا جائزہ

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی اور بچہ وارڈ سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کیلئے فراہم کردہ طبی سہولتوں کا جائزہ لیا ۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں کی عیادت کی اورہسپتال میں مہیا کردہ طبی سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں اورتیمارداروں سے مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں بھی پوچھا۔ مریضوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مریضوں کے لواحقین اور تیمارداروں نے پارکنگ پر اوورچارجنگ کے بارے میں شکایات کیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایم ایس کو اوورچارجنگ کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، امیر کی طرح غریب آدمی کو بھی معیاری علاج معالجے کی سہولتیں ملنی چاہئیں، عام آدمی کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں کے دورے جاری رہیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے دورے کے موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر لاہورڈویژن، آر پی او اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے