پنجاب گورنمنٹ
گورنر پنجاب سے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علما اور مشائخ کی ملاقات
25 Aug 2023
25 Aug 2023
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علما اور مشائخ کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں مسیحی ، ہندو اور سکھ مذہبی رہنما بھی شامل تھے ۔ وفد کی قیادت پیر ناظم حسین شاہ کر رہے تھے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آج ہم سب جڑانوالہ واقعہ پر مذمتی ریفرنس اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ مسلم کمیونٹی کا شکریہ جنہوں نے واقعہ کے بعد مسیحی بہن بھائیوں کو اشیائے ضروریہ پہنچائیں۔ علما کرام نے مسیحی برادری کے لیے مساجد کھولیں۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اسلام سمیت تمام مذاہب امن، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں۔
گورنر سے ملاقات کرنے والے وفد میں بشپ سبسٹین شاء ، مفتی عاشق حسین ، سردار بشن سنگھ، بھگت لال، مولانا عبدالوحید روپڑی، علامہ رضا کاظمی اور دیگر شامل تھے۔