25 Aug 2023
(ویب ڈیسک) سابق پاکستانی کرکٹر ثقلین مشتاق نے اپنے داماد شاداب خان کو بہترین فیلڈر قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں ثقلین مشتاق نے کیچ پکڑتے ہوئے شاداب کی تصاویر شیئر کیں، تصاویر کے کیپشن میں ثقلین مشتاق نے لکھا کہ شاداب پاکستان ٹیم کا بہترین فیلڈر ہے۔
اس سے قبل افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاندار کیچ پکڑنے کے بعد شاداب خان نے ایکس (ٹوئٹر) پر کیچ کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے پیغام جاری کیا تھا کہ "بڈھا نہیں ہوا ابھی میں"۔
شاداب خان کی اس ٹوئٹ پر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بولر فاطمہ ثنا نے بھی جواب دیتے ہوئے لکھا کہ "شیر کبھی بڈھا نہیں ہوتا شیڈی بھائی"۔