اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ملک میں انتخابات کا معاملہ پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے: شیخ رشید

25 Aug 2023
25 Aug 2023

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کے اندر انتخابات کا معاملہ روز بروز پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے، تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے یا صدر نے اسکا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شیخ رشید کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ گیند لاء منسٹری کی کورٹ میں ہے، ڈالر ٹرپل سنچری کر چکا ہے، کھانے اور گاڑی چلانے کا تیل، بجلی کا بل اور آٹا، چینی غریب کیلئے سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی مشکلات سنگین ہوگئی ہیں، سعوی عرب اور چین کی امداد کے باوجود بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ کم نہیں ہو رہی،آئندہ 5 سال میں ہمیں 88 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، اب ہمیں کوئی بھی ڈالر دینے کے لئے تیار نہیں، کچھ سمجھ نہیں آ رہی کیا ہونے جا رہا ہے، صورتحال واضح نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وقارمسعود صاحب میرے ذاتی دوست ہیں میں ان سے ذاتی طورپر یہ کہنا چاہوں گا کہ پٹرول اور بجلی کے مسئلے کا کوئی حل نکالیں اور آٹے کو غریب کی قوت خرید کے قابل بنائیں ورنہ یہ مسئلہ سنگین اور گھمبیر ہوجائے گا پھر کسی سے نہیں سنبھالا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے