اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بچوں کی حفاظت، گمشدگی سے بچاؤ بارے والدین اور اساتذہ کو آگاہی دینا ہوگی، صدر مملکت

24 Aug 2023
24 Aug 2023

(لاہور نیوز) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بچوں کی حفاظت، گمشدگی سے بچاؤ بارے والدین اور اساتذہ کو آگاہی دینا ہوگی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ایکٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں سیکرٹری انسانی حقوق، زینب الرٹ ریسپانس اینڈ ریکوری ایجنسی (زارا) کے حکام نے شرکت کی، اجلاس میں زینب انصاری کے والد امین انصاری نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اغوا اور بچوں پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے مربوط اقدامات کی ضرورت ہے، بچوں کی گمشدگی کے واقعات کے تدارک کیلئے معاشرے کی ہر سطح تک آگاہی پہنچانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گمشدہ بچوں کی جلد تلاش کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کے مابین مضبوط تعاون ناگزیر ہے، صوبائی پولیس کے محکموں اور متعلقہ اداروں کے مابین موئر رابطے کا نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے، بچوں کی گمشدگی کے واقعات کی روک تھام، جلد تلاش میں مقامی پولیس کا کلیدی کردار ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پولیس بچوں کی گمشدگی، اغواء کے بارے میں اطلاع کی بر وقت رجسٹریشن یقینی بنائے، غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں گمشدہ بچوں کے حوالے سے آگاہی اور نظام میں بہتری کیلئے تجاویز لی جائیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بچوں کی گمشدگی، اغواء کے تدارک کیلئے اسلام آباد کی سطح پر زارا ایجنسی کا قیام خوش آئند ہے، زارا ایجنسی کے قیام سے گمشدہ بچوں کی بر وقت تلاش، معلومات کے تبادلے میں مدد ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے