اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیاں، صوبائی وزراء کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت

24 Aug 2023
24 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 24 واں اجلاس ہوا، اجلاس سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کیلئے صوبائی وزراء کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایات دی گئیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا، صوبائی وزراء، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اوراسسٹنٹ کمشنرز سمیت ریسکیو1122 کی دن رات محنت کو سراہا، نگران وزیراعلیٰ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کرنے والے صوبائی وزراء نے ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹس پیش کیں۔

اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا موٹر وہیکل ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر 5 فیصد رعایت جون2024 تک برقرار رہے گی، اجلاس میں میوہسپتال کا نیا او پی ڈی بلاک بنانے کی بھی منظوری دی گئی، کارڈیک انسٹی ٹیوشنز اور ٹریثری کیئر ہسپتالوں کے کارڈیک یونٹس میں انجیو گرافی سروسز کو آؤٹ سورس کرنے کی بھی منظوری دیدی۔

اجلاس میں بتایا گیا ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کے علاج کیلئے مزید 20 کیتھ لیب کا اضافہ ہوگا، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹس کو رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی گئی، رام پیاری محل گجرات کی تاریخی بلڈنگ کی بحالی و تحفظ کا انتظام لاہور وائلڈ سٹی اتھارٹی کے سپرد کرنے کی بھی منظوری دیدی۔

صوبائی کابینہ نے محکمہ ایکسائز کے ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کے کنٹریکٹ ملازمین کی ملازمت میں توسیع کی بھی منظوری دی، طاہر یعقوب بھٹی کے بطورصدر مستعفی ہونے پر پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے مستقل صدر کی بھرتی اور قائم مقام پوسٹنگ کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

مزار بابا بلھے شاہ ؒ قصور کی تزئین و آرائش اور تعمیر و بحالی کیلئے فنڈز کی بھی منظوری دی گئی، صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے