اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تاجر برادری ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہی، گورنر پنجاب

24 Aug 2023
24 Aug 2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا تاجر برادری ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار کررہی ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے انجمن تاجران کے وفد نے ملاقات کی، صدرانجمن تاجران و ممبر لاہور چیمبر مجاہد مقصود بٹ نے وفد کی قیادت کی، ملاقات کے دوران تاجربرادری اور مارکیٹوں کے حوالے سے درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے وفد کو مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تاجر برادری نہ صرف ٹیکس دے کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ کئی گھرانوں کو روزگار دینے کا ذریعہ بھی ہے۔گورنرپنجاب نے کہا کاروبار، صنعت  کی ترقی سے معیشت کا پہیہ چلتا ہے، کاروباری برادری فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش ہے، انہوں نے کہا سب کو ملکر ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا ہے۔

گورنر پنجاب گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے مجاہد مقصود بٹ کی انجمن تاجران کے حوالے سے خدمات کو سراہا، وفد نے گورنر پنجاب کو مارکیٹوں کے دورے کی دعوت دی، مجاہد مقصود بٹ نے کہا گورنر پنجاب تاجربرادری کے مسائل حل کرانے کیلئے ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔صدرانجمن تاجران و ممبر لاہور چیمبر مجاہد مقصود بٹ نے انجمن تاجران کی جانب سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو شیلڈ پیش کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے