اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سابق وزیراعظم نواز شریف کا فوری وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ

24 Aug 2023
24 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی ستمبر میں وطن واپسی کے حوالے سے چہ میگوئیاں، دعوے بیانات سب دم توڑ گئے، سابق وزیراعظم اکتوبر یا نومبر میں وطن لوٹیں گے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان ملاقات میں وطن واپسی ستمبر میں نہ کرنے پر اتفاق ہوا، جس سے نواز شریف کا ستمبر میں وطن واپسی کا امکان ختم ہوگیا، نواز شریف فروری 2024ء  میں انتخابات کی صورت میں اکتوبر یا نومبر میں وطن واپس لوٹیں گے۔

سینئر رہنماؤں کی تجویز پر نواز شریف نے وطن واپسی پر آبائی شہر لاہور میں لینڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، نواز شریف کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی بیٹھک میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور ملکی سیاست کے مستقبل پر غور کیا گیا۔

آئندہ عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم کے معاملات زیر بحث آئے جبکہ مسلم لیگ نون کا آئندہ بیانیہ کیا ہوگا، اس پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے