اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارتی اداکاراؤں پر نامناسب تبصرے، نادرعلی پر پابندی کا مطالبہ

24 Aug 2023
24 Aug 2023

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکاراؤں پریانکا چوپڑا اورامیشا پٹیل کا مذاق اڑانے اور خواتین اداکاراؤں کی تضحیک کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے مشہور میزبان نادر علی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پوڈ کاسٹ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کچھ دن قبل پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار معمر رانا نے نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں نادر نے اداکار سے پاکستانی اوربھارتی اداکاراؤں کی خوبصورتی سے متعلق کچھ غیراخلاقی سوالات کیے۔اس دوران ان کی جانب سے نامناسب تبصرے بھی کیے گئے۔

نادر نے سوال کیا کہ پاکستان کی وہ کون سی اداکارہ   ہیں جو بغیر میک اپ کے ’بھیانک‘ نظر آتی ہیں؟ جواب میں معمررانا کا کہنا تھا کہ نہیں پاکستان میں ایسی کوئی اداکارہ نہیں ہے۔

اگلا سوال تھا، اچھا بھارت میں ہے؟ جسے دیکھ کر آپ ڈرگئے ہوں؟، اس پر معمر رانا بولے ہاں بھارت میں ہے اور میرے ساتھ ایسا پریانکا چوپڑا کو دیکھ کر ہوا تھا۔

اداکار نے قصہ سناتے ہوئے کہا ’پریانکا چوپڑا کو جب میں نے بغیر میک اپ دیکھا تو میں ڈر گیا تھا۔

جواب میں نادر علی نے ذومعنی باتیں کیں، پھربالی ووڈ کی ایک اور اداکارہ امیشا پٹیل کا ذکر نکلا تو نادرنے ان کیلئے بھی تضحیک آمیز الفاظ استعمال کیے۔

دونوں کی یہ گفتگو سوشل میڈیا صارفین کو انتہائی نامناسب لگی اور لوگوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے کیے جانے والے تبصروں میں نادرعلی کے شو کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان بھی کیا گیا، صارفین نے نادرپر پابندی عائد کیے جانے کے علاوہ ذومعنی گفتگو پر معمر رانا کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے