اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عائزہ خان نے 'لہنگا چولی' میں اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیر دئیے

24 Aug 2023
24 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی خوبرو اداکارہ اور ماڈل عائزہ خان نے خوبصورت "لہنگا چولی" میں اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیر دئیے۔

جاندار اداکاری، خوبصورت نین نقش کی مالک، فیشن آئیکون عائزہ خان ان دنوں اپنے دلکش فوٹو شوٹ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جس کے ہر روپ نے مداحوں پر اپنا سحر طاری کیا ہوا ہے۔

ڈرامہ سیریل "میں" میں جاندار اداکاری کے سبب مداحوں کے دلوں میں راج کرنے والی اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کیں جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

معروف فیشن برانڈ کے دیدہ زیب لباس  لہنگا چولی  میں غضب ڈھاتا اداکارہ کا لک مداحوں کو خوب بھایا۔

خوبصورتی میں اپنی مثال آپ عائزہ خان کا ڈیجیٹل چولی، پیچیدہ گوٹا کڑھائی، آستین اور خوبصوت بارڈر کے ساتھ جدید نفاست کا احساس پیدا کرتے دوپٹے نے اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید 4 چاند لگا دئیے۔

صرف یہی نہیں ہاتھوں میں چوڑیاں، کانوں میں بندے، گلے میں ہار، ساتھ ہی آنکھوں کو لبہاتا میک اپ سب کی توجہ کا مرکز رہا۔

تصاویر کے سامنے آتے ہی مداحوں کے دلوں کو بھاتا عائزہ خان کا نیا لک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس نے بہت ہی کم وقت میں سب کی تعریفیں سمیٹ لیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے