23 Aug 2023
(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ کر الیکشن کی تاریخ کیلئے ملاقات کی دعوت دیدی۔
صدر مملکت کے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق آرٹیکل 48 (5) کے تحت عام انتخابات کیلئے اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کے 90 دن میں تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں۔
یاد رہے ڈاکٹر عارف علوی نے 9 اگست کو وزیر اعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا تھا، چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل ملاقات کے لیے مدعو کیا جا سکتا ہے تاکہ انتخابات کیلئے مناسب تاریخ طے کی جا سکے۔