اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹریفک پولیس کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

23 Aug 2023
23 Aug 2023

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ فضائی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کا چالان بھی کیا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے متحرک ہے۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے سموگ  اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا 2 ہزار روپے کا چالان کیا جا رہا ہے۔ ممکنہ سموگ کے پیش نظر ابھی سے آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔

ڈی ایس پی ٹریفک شاہدرہ سرکل تنویر الحسن کا کہنا ہے کہ بس اونرز یونینز کے ساتھ مل کر بھی ماحولیاتی آلودگی اور سموگ بارے آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ کریک ڈاؤن کے لئے ناکہ بندی بھی شروع کر دی۔

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی مرمت کرواتے رہتے ہیں تاکہ دھوئیں کا سبب نہ بنیں۔

سی ٹی او لاہور نے بس اڈوں، ٹیکسی سٹینڈز، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں بھی خصوصی لیکچرز کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے