اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چیف الیکشن کمشنر کے زیر صدارت اجلاس، رزلٹ مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ دی گئی

22 Aug 2023
22 Aug 2023

(ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کو رزلٹ مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی، شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ سسٹم کے تحت پریزائیڈنگ اور ریٹرننگ افسروں کے پاس موبائل فونز ہوں گے، موبائل ایپ کے ذریعے فوری رزلٹ کی ترسیل ممکن ہو گی۔

شرکا کو بتایا گیا کہ ریٹرننگ آفیسر درست اعداد و شمار کے ساتھ غیر حتمی رزلٹ مرتب کر سکے گا، الیکشن کمیشن نے اس سسٹم پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس میں حلقہ بندی کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں اور محکمہ شماریات کو ضروری مراسلہ جات بھی روانہ کئے، متعلقہ اداروں کو حلقہ بندیوں کا عمل شروع کرنے کے لیے ضروری نقشہ جات ودیگر ڈیٹا مہیا کرنے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے