اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا سروسز ہسپتال کا دورہ، ایمرجنسی وارڈ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ

22 Aug 2023
22 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کی زیر تکمیل نئی ایمرجنسی کا دورہ کیا اور نئی ایمرجنسی میں جاری تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ تھے، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فنشنگ کے کام میں تاخیرپر برہمی کا اظہار کیا اور کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، نئی ایمرجنسی کے باہر پڑے پرانے بیڈز دیکھ کر وزیراعلیٰ نے ناراضگی کا اظہار  کیا اور نئی ایمرجنسی میں نئے بیڈز رکھنے کا حکم دیا۔

محسن نقوی نے نئی ایمرجنسی میں ایئر کنڈیشن سسٹم کی انسٹالیشن دیکھ کر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور سسٹم کوفوری طور پر بہتر بنانے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو فوری طور پر بلایا اور سروسز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی میں سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے ضروری ہدایات دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا دن رات ایک کر کے تمام کام جلد از جلد مکمل کئے جائیں، بیسمنٹ میں جمع ہونے والے پانی کو روکنے کیلئے جامع پلاننگ کی جائے، پوری تسلی کے بعد نئی ایمرجنسی مریضوں کیلئے کھولیں گے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پرنسپل سروسز ہسپتال کو اپنی نگرانی میں تمام کام اعلیٰ معیار کے ساتھ جلد مکمل کرانے کی ہدایت کی، ایم ایس سروسز ہسپتال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے