اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صدر کے ٹویٹ سے بھونچال آگیا، معاملہ سلجھنے کی بجائے الجھ رہا ہے: شیخ رشید

22 Aug 2023
22 Aug 2023

(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے صدر عارف علوی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کر کے بھونچال لے آئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ صدر علوی کے ٹویٹ کے بعد نہ نگران لاء منسٹر کو اور نہ ہی لاء منسٹری کو سمجھ آرہی ہے کہ وہ کیا کریں، مسئلہ سلجھنے کی بجائے مزید الجھ رہا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ تین ہفتوں میں سپریم کورٹ اہم فیصلے کرے گی جن میں مردم شماری سے لے کر نیب توشہ خانہ اور اب سیکرٹ ایکٹ بھی شامل ہو جائے گا، پچھلے تین دنوں سے دنیا اور پاکستان کے میڈیا پر ٹویٹ اور صرف صدر کا ٹویٹ ہی چل رہا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 16 مہینے میں عوام کو جو مہنگائی کا ٹیکہ لگا ہے اس سے عوام انتہائی پریشان ہے، معاشی، سیاسی اور اقتصادی حالات انتہائی سنگین ہورہے ہیں اور ڈالر روپے کے مقابلے میں پکڑائی نہیں دے رہا کارخانے بند ہونے سے غریب بیروزگاری کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کا نام ہی ریاست ہے، عوام خوشحال اور پُرسکون ہوں گے تو ریاست مستحکم اور خوشحال ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے