اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ موسمیات کی کل سے ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی

22 Aug 2023
22 Aug 2023

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔

بارشوں کا یہ سلسلہ 27 اگست تک جاری رہے گا جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اگست کو بحیرہ عرب کی مون سون اور مغربی ہوائیں پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو موسلا دھار بارشوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 23 سے 27 اگست تک کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، قصور، شیخوپورہ، چترال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کیجانب سے 25 اور 26 اگست کو ڈی جی خان، راجن پور، ژوب، قلات اور خضدار میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، سیاح حضرات محتاط رہیں، آندھی اورجھکڑ سے کمزور انفرا سٹرکچرز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بارشوں کے باعث 23 سے 26 اگست تک اسلام آباد، راولپنڈی، پشاوراور لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے