اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سانحہ جڑانوالہ: پنجاب حکومت نے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

22 Aug 2023
22 Aug 2023

(ویب ڈیسک) سانحہ جڑانوالہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی سپیشل برانچ فیصل علی راجہ ہوں گے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبدالغفار قیصرانی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ انٹرنل سکیورٹی عثمان خالد کو کمیٹی کے ممبرز بنایا گیا ہے، کمیٹی سانحہ کے اسباب اور وجوہات تلاش کر کے رپورٹ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔

کمیٹی وقوعہ کے روز ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کا بھی جائزہ لے گی، اس کے علاوہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنی سفارشات بھی مرتب کرے گی، محکمہ داخلہ کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

دوسری جانب سانحہ جڑانوالہ کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں گرجا گھروں، مکانوں کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ بھی تیار کر لی گئی، نقصان کے تخمینہ کی رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوائی جائے گی، گرجا گھروں کو جلاؤ گھیراؤ کے دوران 2 کروڑ 91 لاکھ کا نقصان ہوا۔

تخمینہ رپورٹ کے مطابق 91 مکانوں کا 3 کروڑ 85 لاکھ 50 ہزار کا نقصان ہوا، گھروں میں فرنیچر، واشنگ مشینز، فریج، ایل سی ڈیز اور الیکٹرانک کا سامان جلایا گیا، عمارتیں جلائے جانے سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے