اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر کوئی تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا، وقار احمد

21 Aug 2023
21 Aug 2023

(ویب ڈیسک) صدر مملکت کے سیکرٹری وقار احمد نے کہا ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر کوئی تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا تھا۔

صدر مملکت کے سیکرٹری وقار احمد نے " دنیا نیوز" پر آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے دونوں بلوں کی نہ توثیق کی نہ واپس بھجوانے کا تحریری حکم دیا۔

وقار احمد نے کہا کہ دونوں بل آج تک سیکرٹری آفس کو موصول ہی نہیں ہوئے، بل آج بھی صدر پاکستان کے دفتر میں موجود ہیں، صدر کسی بھی تحقیقاتی ایجنسی سے معاملے کی تحقیقات کرا کر ذمہ داروں کا تعین کریں۔

وقار احمد کا کہنا تھا کہ میری خدمات کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد کرنا انصاف پر مبنی فیصلہ نہیں، صدر منظور یا واپس کئے گئے ہر بل پر تحریری وجوہات کے ساتھ دستخط کرتے تھے۔

سیکرٹری وقار احمد نے حقائق منظر عام پر لانے کیلئے صدر پاکستان کو خط لکھ دیا، اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی عدالت میں ریکارڈ سمیت پیش ہو کر اپنی معصومیت ثابت کرنے کو تیار ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے