21 Aug 2023
(لاہور نیوز) امریکی ٹی10 لیگ میں پاکستانی سٹارز اپنا جادو جگانے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔
امریکی ٹی10 لیگ میں کیلیفورنیا نائٹس نے ٹیکساس چارجرز کو 48 رنز سے ہرادیا۔فاتح الیون نے ایک وکٹ پر 158 رنز جوڑے، ناکام سائیڈ 8 وکٹ پر 110 رنز بنا سکی جبکہ پاکستانی سٹارز ناکام رہے، اوپنر حفیظ 2 رنز بنا سکے، سہیل تنویر 8 اور عمرگل 7 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے ، انہیں کوئی وکٹ بھی نہیں مل پائی۔
دوسرے میچ میں موریسویلی یونٹی نے نیوجرسی ٹریٹون کو 6 وکٹ سے قابو کر لیا، ناکام سائیڈ نے 3 وکٹ پر 95 رنز بنائے، یوسف پٹھان نے 21 بالز پر 41 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے، فاتح الیون نے ہدف 4 وکٹ پر پالیا، اوبس پائنار 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔