اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محکمہ سیاحت پنجاب اور ٹی ڈی سی پی کی جانب سے سیاحوں کے لیے خوشخبری

21 Aug 2023
21 Aug 2023

(لاہور نیوز) محکمہ سیاحت پنجاب اور ٹی ڈی سی پی (ٹوورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب) نے سیاحوں کے لئے لاہور میں نئی سائٹ سی انگ بسیں چلا دیں۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات و سیاحت عامر میر نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں چار نئی بسوں کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں سیکرٹری سیاحت آصف بلال لودھی اور مینیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی عثمان علی نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عامر میر نے  کہا کہ سکھ یاتریوں کے لیے بھی سائٹ سی انگ  بسیں چلائی جائیں گی، مستقبل قریب میں مری، پتریاٹہ اور دیگر تفریحی مقامات پر بھی بسیں چلائیں گے۔ 

نگران صوبائی وزیر عامر میر نے مزید کہا کہ نئی بسوں کی شمولیت سے پنجاب میں سیاحت کو فروغ  اور تاریخی مقامات کی سیر کے لیے سیاحوں کو مزید سہولت ملے گی۔

سیکرٹری سیاحت آصف بلال لودھی نے بتایا کہ دو نئی بسوں میں 35 اور دو میں 29 مسافروں کی گنجائش موجود ہے، بسیں لاہور ٹی ڈی سی پی کے سیلز اور ٹوور پروموشن ونگ کے زیر استعمال ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے