اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صدر نے بلز واپس نہیں بھجوائے اور وہ خود بخود قانون بن گئے، نگران وزیراطلاعات

20 Aug 2023
20 Aug 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیر اطلاعات غلام مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے بلز واپس نہیں بھجوائے اور وہ بلز مقررہ مدت کے بعد خودبخود قانون بن گئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے آرمی ترمیمی بل اور آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل پر ٹویٹ پر نگران وزیراطلاعات اور نگران وزیر قانون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آئین کے آرٹیکل 75 میں دس دن کی مدت ہے اگر صدر آپشن استعمال نہیں کرتے تو بلوں کی توثیق ہوجاتی ہے۔

نگران وزیر اطلاعات غلام مرتضیٰ سولنگی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا صدر عارف علوی نے ایک ٹویٹ کیا جو ان کے ذاتی اکاؤنٹ سے ہے، صدر نے پارلیمان سے بھیجے گئے دو بلوں پر اظہار کیا، کسی قسم کا کوئی بھونچال نہیں آیا ہے۔

نگران وزیر اطلاعات نے کہا صدر کی طرف سے دس دن میں جواب موصول نہیں ہوا، صدر کی طرف سے بل تحفظات کے ساتھ واپس نہیں بھیجا گیا، اب یہ دونوں بل ایکٹ بن چکے ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا وزارت قانون کی پریس ریلیز کے بعد کوئی ابہام نہیں، معلوم نہیں صدر مملکت کی کیا منشا یا خواہش ہے کہ وہ اپنے عہدے پر رہنا چاہتے ہیں یا نہیں؟

نگران وفاقی وزیر قانون احمد عرفان اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صدر نے اپنے ٹویٹ میں بلوں پر جو اعتراضات لکھے وہ اگر چاہتے تو ان بلوں پر یہی اعتراض لکھ کر بھیج دیتے، آئین کے آرٹیکل 75 میں دس دن کی مدت ہے اگر صدر دونوں آپشن نہیں لیتے تو بلوں کی توثیق ہوجاتی ہے۔

احمد عرفان اسلم نے کہا صدر کی منشا صدر ہی جانتے ہیں، تین باتیں سامنے رکھنا چاہتا ہوں، نگران حکومت کا سیاسی مینڈیٹ یا سیاسی ایجنڈا نہیں ہوتا، صدر وفاق کے سربراہ ہیں ان کی تعظیم اور بے حد احترام ہے، ہمیں اپنے آپ کو صرف حقائق اور قانون تک محدود رکھنا ہے۔

احمد عرفان اسلم نے کہا ہم کوئی سیاسی بات نہیں کریں گے، صدر نے پاکستان آرمی ترمیمی بل اور آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل پر ٹویٹ کیا، پاکستان آرمی ایکٹ 2 اگست کو ایوان صدر کو موصول ہوا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ پہلے سینٹ اور پھر 7 اگست کو قومی اسمبلی نے منظور کیا۔

احمد عرفان اسلم نے مزید کہا آفیشل سیکرٹ ایکٹ 8 اگست کو صدر کو مل گیا، آئین کے مطابق بل کے حوالے سے صدر کے پاس دو اختیارات ہیں، پہلی آپشن بل کی توثیق کرنا ہے، دوسرا آپشن  تحفظات یا رائے مجلس شوریٰ کو واپس بھیجنا ہے، صدر کے پاس کوئی تیسرا راستہ نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے