اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صدر مملکت کا اقدام آئین کی روح کے منافی ہے، وزارت قانون و انصاف

20 Aug 2023
20 Aug 2023

(ویب ڈیسک) وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت کے حالیہ ٹویٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اقدام کو آئین کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کے پاس دو اختیارات ہوتے ہیں، صدر بل کی منظوری دیتے ہیں یا مخصوص تحفظات کے ساتھ معاملہ پارلیمنٹ کو واپس بھیجتے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 75 صدر مملکت کو کوئی تیسرا آپشن فراہم نہیں کرتا، صدر مملکت کا اقدام آئین کی روح کے منافی ہے، صدر مملکت نے جان بوجھ کر اپنی رائے میں تاخیر کی، آئین میں کوئی بھی بل کسی رائے کے بغیر بھجوانے کا ذکر نہیں۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسا عمل آئین کی روح کے متصادم ہے، اگر صدر مملکت کو تحفظات تھے تو اپنی رائے کے ساتھ بھجوا سکتے تھے، ماضی میں وہ ایسا کئی بار کر چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے