اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا جڑانوالہ واقعہ کے متاثرین کیلئے 20،20 لاکھ امداد کا اعلان

20 Aug 2023
20 Aug 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جڑانوالہ واقعہ کے متاثرین کے لیے 20،20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے جڑانوالہ کے علاقے عیسی نگر پہنچے، محسن نقوی نے عیسی نگری میں متاثرہ چرچوں اور گھروں کا جائزہ لیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

نگران صوبائی وزرا بھی محسن نقوی کے ہمراہ تھے، نگران وزیراعلیٰ نے اے ای سی چرچ کا دورہ کیا اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی، تقریب میں پاکستان کی سالمیت، استحکام، ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر پاکستانی کا ہے، مسلم، مسیحی، سکھ، ہندو سب ایک ہیں، ہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں، ظالم کو کیفر کردارتک پہنچائیں گے، اے ای سی چرچ کا گراؤنڈ فلور کی تعمیر و مرمت مکمل ہو چکی ہے، چرچ کو تزئین و آرائش کے بعد عبادت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے، جڑانوالہ واقعہ کے متاثرین کو 20 لاکھ روپے فی گھرانہ امداد کے طور پر دیں گے، ہمارا وعدہ ہے جڑانوالہ واقعہ کے متاثرین کو انصاف ضرور ملے گا، ہماری پوری ٹیم دن رات کام کررہی ہے۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے چرچ کے باقی ماندہ کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، صوبائی وز راء، سینیٹر کامران مائیکل، خلیل ظاہر سندھو، بشپ آزاد مارشل، چرچ کے پادری و دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے