20 Aug 2023
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے پر مسافر بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے حضور جاں بحق افراد کے بلند درجات اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں، زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات میسر ہونی چاہئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ ڈیزل سے لدی پک اپ موٹروے پر کیسے چڑھی، سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔