اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ذکاء اشرف کا سابق کرکٹر نوشاد علی کے انتقال پر اظہار افسوس

20 Aug 2023
20 Aug 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے سابق ٹیسٹ کرکٹر نوشاد علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف، بورڈ ایگزیکٹوز اور ملازمین نے سابق قومی کھلاڑی نوشاد علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کیا ہے۔

پی سی بی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نوشاد علی کی عمر 79 برس تھی، نوشاد علی وکٹ کیپر بلے باز تھے انہوں نے چھ ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، یہ تمام میچز 1965 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوشاد علی نے پاکستان مینز ٹیم کے منیجر کے طور پر پی سی بی میں خدمات انجام دیں اور آئی سی سی کے میچ ریفری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین مسٹر ذکا اشرف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پی سی بی کی طرف سے میں مسٹر نوشاد علی کے افسوسناک انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرنا چاہتا ہوں، ہم ان کے دوستوں اور اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں اور اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے