اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گوجرانوالہ : سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام جوڈو کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد

20 Aug 2023
20 Aug 2023

(ویب ڈیسک) نوجوان نسل میں مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیاں بڑھانے کیلئے گوجرانوالہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام جوڈو کراٹے چیمپئن شپ ہوئی جس میں ریجن بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان کراٹے اور جوڈو کے مقابلے ہوئے، مقابلوں میں 8 سال سے لے کر 22 سال تک کی عمر کے 50 سے زائد لڑکے، لڑکیوں نے شرکت کی، کھلاڑیوں کے درمیان مختلف اوزان کے حساب سے مقابلے ہوئے۔

مقابلوں کو دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، مقابلوں میں کھلاڑیوں نے اپنے مخالف کو چت کرنے کیلئے پنچ اور کک مار کر تماشائیوں سے خوب داد وصول کی، اس دوران کھلاڑیوں کے کوچز اور ساتھی میچ جیتنے کیلئے اپنے اپنے کھلاڑیوں کی ہمت بندھاتے رہے۔

جوڈو کراٹے کا قدیم کھیل پاکستان میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت اور شاندار کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اس کھیل میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے