19 Aug 2023
(لاہور نیوز) پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم نے بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
قومی ٹیم نے ہمبن ٹوٹا میں 3 گھنٹے تک پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے بھرپور ٹریننگ میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 22 اگست سے ہوگا، افغانستان کرکٹ بورڈ نے تینوں میچز میں تماشائیوں کیلئے سٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان کیا ہے۔