اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا جڑانوالہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

19 Aug 2023
19 Aug 2023

(لاہورنیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جڑانوالہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کا دورہ کریں گے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وفاقی وزراء ان کے ہمراہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج کو دورے کی تیاریوں کی ہدایت دے دی گئی ہے، دورے میں نگران وزیراعظم متاثرہ گرجا گھروں کا دورہ اور متاثرہ افراد سے ملیں گے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی بھی کریں گے، ساتھ ہی متاثرہ افراد کے نقصانات کے ازالے کیلئے معاوضے کا بھی اعلان کریں گے۔خیال رہے  کہ جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کیخلاف مشتعل اہل علاقہ نے گرجا گھروں، کئی مکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے