اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انتخابات کب ہوں گے؟ اس کا جواب الیکشن کمیشن دے سکتا ہے: مرتضیٰ سولنگی

19 Aug 2023
19 Aug 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات کب ہوں گے اس کا جواب الیکشن کمیشن دے سکتا ہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا ہم بھرپور مدد کریں گے۔

نگران وزیر اطلاعات نے "دنیا نیوز" اسلام آباد کا دورہ کیا، وزیر اطلاعات نے اپنے دورے کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے بھی ملاقات ہوئی، چیف الیکشن کمشنر بہت قابل اور منجھے ہوئے شخص ہیں، اس وقت سب سے بڑا چیلنج شدید تقسیم کا ہے۔

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاسی مخالفت دشمنی میں تبدیل ہو گئی ہے، تقسیم کے ماحول کو ختم کرنا ہو گا، لوگوں کو قومی اتفاق کی طرف لے کر جانا ہو گا، آپ اختلاف ضرور کریں لیکن دشمنی نہ کریں۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ معیشت اور خارجہ پالیسی کو بہتر کرنا جبکہ عدم برداشت کی بیماری کا علاج کرنا ہے، ملک کے بڑے مسائل پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا بڑا چیلنج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے