اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ملک میں الیکشن کب اور کیسے ہونگے یہ ایک اہم سوال ہے: شیخ رشید

19 Aug 2023
19 Aug 2023

(لاہور نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن کب اور کیسے ہوں گے یہ ایک اہم سوال ہے، آئین واضح حکم دیتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں 90 روز میں انتخابات کروانے ہونگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کونسل کی الیکشن کی بابت اپیل سپریم کورٹ میں انتہائی اہم ہے، الیکشن کمیشن کہہ چکا ہے سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسمبلیوں کی نشستیں بڑھانے کے لیے آئینی ترمیم ناگزیر ہے، الیکشن کمیشن کو معلوم ہے آئینی ترمیم کے بغیر نشستوں کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، ترامیم الیکشن ایکٹ میں کی گئی ہے، آئین اپنی جگہ موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آخری 15 دنوں میں شہباز حکومت نے تمام قانون عوام کی افادیت کے لئے نہیں بلکہ اپنی ذاتیات کیلئے بنائے، موجودہ سیاسی حالات میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ چیف جسٹس اپنے آخری دنوں میں کافی اہم فیصلے کر کے جائیں گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ 11 مارچ کی رات 12 بجے آدھی سینٹ خالی ہو جائیگی اُس سے پہلے الیکشن کروانا ضروری ہو جائیگا، الیکشن اس سے لیٹ ہوئے تو آئینی بحران پیدا ہوگا، سی سی آئی کی میٹنگ میں دو صوبوں کے نگران وزیراعلیٰ نے ووٹ ڈالا جس نے سی سی آئی کے میٹنگ کے فیصلے پر آئینی سوال پیدا کر دیئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے