19 Aug 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز میں شائقین کیلئے مفت داخلے کا اعلان کردیا گیا۔
سیریز کے میزبان افغانستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کیلئے فری انٹری کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان اور افغا نستان کے درمیان سری لنکا میں تین میچز کی سیریز کھیلی جائے گی اور تینوں ون ڈے میچز میں شائقین بغیر ٹکٹ سٹیڈیم جاکر میچ دیکھ سکیں گے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے 22 اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 24 اگست اور تیسرا 26 اگست کو ہوگا۔
سیریز کے میچز ہمبنٹوٹا اور کولمبو میں شیڈول ہیں۔