19 Aug 2023
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کے نمائندوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کا دورہ کیا جہاں پی سی بی حکام کے ساتھ ایشیا کپ کے میچز کیلئے انتظامات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے چیف سیکرٹری اور پنجاب کے وزراء نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف اور دیگر سینئر حکام سے ملاقات کی جس میں غیرملکی ٹیموں کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
فریقین نے ایشیا کپ کے ملتان اور لاہور میں ہونے والے میچز کے حوالے سے عزم ظاہر کیا کہ شائقین کو سکیورٹی کے بہترین انتظامات مہیا کیے جائیں گے تاکہ وہ کھیل سے لطف اندوزہوسکیں، اس کے علاوہ بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی۔