اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حلقہ بندیوں کی 14 دسمبر کو حتمی اشاعت کا عمل آئین کی خلاف ورزی ہے، رضا ربانی

18 Aug 2023
18 Aug 2023

(لاہور نیوز) سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کی 14 دسمبر کو حتمی اشاعت کا عمل آئین کے آرٹیکل 224 کی خلاف ورزی ہے۔

اپنے ایک بیان میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 224 ٹو کہتا ہے کہ اسمبلی تحلیل کے 90 روز میں الیکشن ہونا ہے، آئینی تقاضے پورے کرنے کیلئے حلقہ بندی کے شیڈول کو محدود کیا جا سکتا تھا، اگر الیکشن کمیشن کے پاس عملہ کم ہے تو وہ حکومتوں سے سٹاف مانگ سکتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں آئینی خلاف ورزیاں ہوئیں، گزشتہ 4 سال میں رضا مندی سے اور دانستہ طور پر آئین کی خلاف ورزی کی گئی، یہ عمل وفاق کیلئے بہت خطرناک ہے، اگر آئین کو اس طرح پامال کیا تو وفاق شدید دباؤ میں آئے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے