(لاہور نیوز) ترجمان پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزم ارسلان کی عمر بارے پراپیگنڈا جھوٹ قرار دے دیا۔
ترجمان پنجاب حکومت عامر میر نے کہا ملزم ارسلان کی عمر 14 برس نہیں بلکہ 20 برس ہے، چند میڈیا پرسنز ارسلان کی عمر بارے غلط انفارمیشن چلا رہے ہیں، ملزم ارسلان نے دہشت گردی کورٹ میں بوگس برتھ سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا جو پکڑا گیا ہے۔
عامر میر نے کہا اصل ریکارڈ کے مطابق ملزم ارسلان بالغ ہے اور اسکی عمر 20 سال ہے، ریکارڈ کے مطابق ملزم ارسلان کی تاریخ پیدائش 24 اگست 2003 ہے، ملزم نے بوگس برتھ سرٹیفکیٹ بنا کر عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، ملزم ارسلان نے ایک نہیں بلکہ 3 بوگس برتھ سرٹیفکیٹس بنا رکھے ہیں۔
عامر میر نے مزید بتایا ملزم کی فیملی کی جانب سے بھی جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پولیس 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کر رہی ہے۔