اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مقررہ مدت میں پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے : نگران وزیراعظم

18 Aug 2023
18 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مقررہ مدت میں پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے ۔

نگران کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ رول آف آرڈر سے ہی قانون کی حکمرانی ہوگی،  قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وژن پر عمل کر کے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی اور قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے، ملکی اور غیر ملکی سطح پر کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے، مجھے فخر ہے کہ میری ٹیم ایک تجربہ کار اور بہترین ٹیم ہے ، معاشی مسائل کے حل کیلئے بہترین اقدامات کریں گے۔یقین ہے اللّٰہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کریں گے، تمام وزراء  سے امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی اپنی وزارتوں میں بھرپور کام کریں گے۔

نگران وزیراعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان مختلف مذاہب اور زبانوں کا حامل ملک ہے ، معاشرے میں مذہبی انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، انصاف اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی ،ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ نہیں ہے، اکثریت کو اقلیت کا خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید  کہا کہ شدت پسند رویے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور اسے قانون سے روکا اور کنٹرول کیا جائے گا، ہماری ہر سرگرمی کا پیسہ عوام دیتی ہے، ہم مالی ڈسپلن لائیں گے۔

 اس موقع پر نگران وزیراعظم  نے 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پیش آنے والے واقعات پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے