18 Aug 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی اسلام کی بنیادی تعلیمات میں شامل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ آج جمعہ کے خطبات کے دوران قرآن پاک اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں اقلیتوں کے حقوق پر روشنی ڈالی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان مشکل حالات میں اس بات پر زور دینے کی ضرورت ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی اسلام کی بنیادی تعلیمات میں شامل ہے، قوم کے امن کو درہم برہم کرنے کی کوشش کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کے لیے مذہبی علماء کا مشکور ہوں۔