اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کی جے شاہ کو ایشیاکپ کا پہلا میچ دیکھنے کی دعوت

18 Aug 2023
18 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جے شاہ کو ایشیا کپ کا افتتاحی میچ دیکھنے کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دے دی، دیگر ایشیائی بورڈز کے حکام کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہوگا، افتتاحی میچ میزبان اور نیپال کے درمیان ملتان میں ہونا ہے، 4 میچز پاکستانی گراؤنڈز جبکہ دیگر 9 سری لنکا میں شیڈول ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے گزشتہ دنوں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر و سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ کو بھی افتتاحی میچ دیکھنے کیلئے مدعو کر لیا گیا، دیگر ایشیائی بورڈ حکام کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے البتہ جے شاہ کی آمد کا کوئی امکان نہیں لگتا۔

گزشتہ دنوں ڈربن میں آئی سی سی میٹنگ کی سائیڈ لائنز پر ان کی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ سے ملاقات ہوئی تھی، ذکا اشرف نے اس وقت جب انھیں پاکستان آنے کا کہا تو انہوں نے رضامندی ظاہر کی مگر بعد میں کسی کے کہنے پر انکار کر دیا تھا۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ بھارت سے کوئی بھی ایشیا کپ کا میچ دیکھنے نہیں آئے گا لیکن پاکستان نے کھیلوں میں سیاست کو کبھی شامل نہیں کیا، ہم نے جذبہ خیرسگالی کے تحت دیگر بورڈز کی طرح بھارت کو بھی دعوت نامہ بھیجا ہے، اب وہ آتے ہیں یا نہیں ان کی مرضی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے