اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شطرنج پلیئر آیت عاصمی کو گورنر پنجاب نے سرٹیفکیٹ سے نواز دیا

18 Aug 2023
18 Aug 2023

(لاہور نیوز) ورلڈ سکول چیس چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالی 10 سالہ آیت عاصمی کو سرٹیفیکیٹ آف ریکوگنیشن سے نواز دیا گیا۔

قازقستان کے شہر اکتاؤ میں منعقدہ ورلڈ سکول چیس چیمپئن شپ میں انڈر 12 کیٹیگری میں پاکستان کی 10 سالہ آیت عاصمی نے کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ پاکستان کی دو ٹیموں کے 8 کھلاڑیوں نے انڈر 12 اور 18 سال کی کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کی، ٹیم کے کوچ نیشنل چیمپئن، فیڈے ماسٹر عامر کریم تھے۔

14اگست 2023 کو پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس، لاہور میں قوم کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تقریب میں آیت عاصمی کو سرٹیفکیٹ آف ریکوگنیشن پیش کیا۔

اس سے قبل 13 اگست کو وزیر کھیل پنجاب نے  رائزنگ سٹارز  ایونٹ میں شرکت کی تھی جہاں آیت عاصمی اور ویسٹ ایشین یوتھ چیمپئن شپ مالدیپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے اعصام بشیر کی پاکستان کے لیے تمغے جیتنے پر حوصلہ افزائی کی گئی تھی۔

اعصام اور آیت کو یقین ہے کہ اس چیمپئن شپ میں ان کی شاندار کامیابی کی بدولت پاکستان شطرنج فیڈریشن سکولوں کی سطح پر شطرنج کے فروغ میں مزید اہم کردار ادا کریگی جو کہ فیڈریشن کی کم عمری سے ہی بین الاقوامی تجربے کے ساتھ ماسٹرز تیار کرنے کی طویل المدتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

پاکستان شطرنج فیڈریشن کے لیے یہ بات بہت قابل فخر ہے کہ پاکستان میں پیشہ وارانہ شطرنج کے کئی دہائیوں کے جمود کے بعد مثبت تبدیلیاں ریکارڈ بک میں درج ہونا شروع ہو چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے