اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارتی ٹیم مخالف ٹویٹ کا معاملہ،کرکٹر افتخاراحمد کی اکاونٹ بند کرنے کی اپیل

17 Aug 2023
17 Aug 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے ایکس (ٹوئٹر) کے چیف ایگزیکٹو ایلون مُسک سے اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر نواز نامی ایک صارف نے افتخار احمد سے منسوب ایک بیان جاری کیا جس میں لکھا تھا کہ جب بھی ہمارا بھارت کے خلاف میچ ہوتا ہے ، تو ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم گلی کے بچوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

مڈل آرڈر کرکٹر نے ٹوئٹ کا لنک اورسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس بیان سے آگاہ کیا گیا ہے جو میں نے کبھی دیا ہی نہیں، درحقیقت کوئی بھی پروفیشنل کرکٹر ایسا نہیں کہے گا۔افتخار احمد نے کہا کہ برائے مہربانی اس قسم کی غلط اور جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں، انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا جائے۔

دوسری جانب بیٹر نے ایکس (ٹوئٹر) کے چیف ایگزیکٹو ایلون مُسک کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے درخواست کی کہ برائے مہربانی اس اکاؤنٹ پر پابندی لگائی جائے کیونکہ یہ اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ، بلیو ٹک کا غلط استعمال کررہے ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے