اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے: الیکشن کمیشن

17 Aug 2023
17 Aug 2023

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات 90 روز میں نہیں ہو سکتے۔

چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ کے زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں آئندہ عام انتخابات اور نئی مردم شماری کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں انتخابی حلقہ بندیوں کا کام 4 ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس پر کام آج سے ہی شروع ہو جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے شیڈول کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 

ترجمان کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کیلئے صوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کر لی جبکہ متعلقہ حکام کو نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق حلقہ بندیاں 14 دسمبر کو مکمل ہوں گی جبکہ پرانی حلقہ بندیوں کو منجمد کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 21 اگست کو چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، یکم سے 4 ستمبر تک حلقہ بندیوں کمیٹیوں کو ٹریننگ دی جائے گی۔

کنور دلشاد

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے "دنیا نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حلقہ بندیوں کے بعد 15 جنوری تک الیکشن ہو جائیں گے، الیکشن کمیشن نے تمام شکوک و شہبات ختم کر دیئے ہیں۔

کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اچھا روڈ میپ دیا ہے، حلقہ بندیوں کا سارا مرحلہ 15 نومبر تک مکمل ہو جائے گا، چیف جسٹس سے الیکشن کمشنر کی ملاقات کے بعد سارے معاملات طے ہوئے ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 9 اکتوبر کو ہو گی، حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلیں 10 اکتوبر سے 8 نومبر تک کی جاسکیں گی، الیکشن کمیشن 10 نومبر سے 9 دسمبر تک شکایات پر سماعت کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے